10 فروری، 2015، 1:43 PM

ہندوستان

عام آدمی پارٹی نے دہلی کے انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس کا صفایا کردیا

عام آدمی پارٹی نے دہلی کے انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس کا صفایا کردیا

مہر نیوز/10 فروری/ 2015 ء : ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نےاسمبلی کی 70 نشستوں میں سے 67 پر کامیاب ہوکر دہلی سے بی جے پی اور کانگریس کا صفایا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے اسمبلی کی 70 نشستوں میں سے 67 پر کامیاب ہوکر دہلی سے بی جے پی اور کانگریس کا صفایا کردیا ہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے ریاستی انتخابات کے ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے تحت اسمبلی کی 70 نشستوں میں سے 67 پر عام آدمی پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، بی جے پی کو 3 نشستوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ کانگریس کو ایک بھی نشست نہیں ملی ہے۔

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کا عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو ٹیلی فون پر انتخابات میں کامیابی پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

News ID 1849760

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha